0
Saturday 30 Nov 2024 11:41

کرم حالات، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے شیعہ علماء کی ملاقات

کرم حالات، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے شیعہ علماء کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضلع کرم کے حالات کے تناظر میں شیعہ علمائے کرام نے ملاقات کی، جس میں سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم میں امن و امان کے قیام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور دیرپا حل کے لیے تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ گورنر نے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات اور تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا یقین دلایا۔ علماء نے گورنر سے انصاف، تحفظ، اور پائیدار امن کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1175718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش