0
Wednesday 4 Dec 2024 22:58

حماہ شہر میں کوئی دہشتگرد داخل تک نہیں ہو سکا، عرب میڈیا

حماہ شہر میں کوئی دہشتگرد داخل تک نہیں ہو سکا، عرب میڈیا
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل المیادین نے معاند میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ عالمی حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد شام کے شمال مغربی شہر حماہ میں داخل ہوئے ہیں۔

اس بارے المیادین نے با وثوق ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شامی فوج حماہ کے تمام مضافات میں تعینات ہے جو اس شہر کا بھرپور دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر کے ان تمام قصبوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے جن پر عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد قابض ہو چکے ہیں۔ اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے المیادین نے یہ خبر بھی دی کہ شامی فوج نے خناصر شہر کے مضافات کی جانب تازہ پیشقدمی کی ہے جس کے بعد حماہ کے شمالی، مغربی اور مشرقی مضافات میں ملکی فوج و جبہة النصرہ نامی دہشتگرد گروہ کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حماہ شہر کے شمال مشرق میں واقع کفراع معر شحور نامی علاقے کے کئی ایک مقامات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

المیادین نے عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ جبہة النصرہ کا یہ دعوی کہ وہ حماہ شہر کے اندر کے محلوں تک میں گھس آئی ہے، کی یکسر تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئی ایک تکفیری دہشتگرد بھی اس شہر میں داخل تک نہیں ہو سکا اور نہ ہی اس شہر کے کسی محلے میں کوئی لڑائی پیش آئی ہے!
خبر کا کوڈ : 1176583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش