0
Monday 2 Dec 2024 01:44

پاکستان، ضلع کرم میں بدامنی اور دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری

پاکستان، ضلع کرم میں بدامنی اور دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بدامنی اور دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ضلع کرم میں سیز فائر کے باوجود کشیدگی برقرار ہے، تازہ ترین فائرنگ کے واقعات میں مزید چھے جانوں کے ضیاع اور 8 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع کرم کے مختلف مقامات پر پچھلے 11 دنوں سے فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی اسپتالوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران اس خطے میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں، جھڑپوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات میں اب تک کم از کم 130 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 200 کے قریب زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر سیز فائر کرکے پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں، جو جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درایں اثناء، اطلاعات ہیں کہ کُرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگے کے لیے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صوبے کی سیاسی قیادت کے ہمراہ کمشنر ہاوس کوہاٹ پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ ضلع کرم کی حالیہ کشیدگی کی آگ اُس وقت بھڑک اٹھی تھی، جب گذشتہ 21 نومبر کو علاقے میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں نے گھات لگا کر شیعہ مسلمانوں کی گاڑیوں پر فائر کھول دیا تھا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت دسیوں شیعہ شہید و زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1176057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش