0
Wednesday 4 Dec 2024 22:28
حکومت کو کسی اور سے نہیں خود سے خطرہ ہے

حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کے ساتھ جو ہو رہا ریاست کر رہی ہے، فیصل واوڈا

اگر بانی پی ٹی آئی قابل قبول نہیں تو (ن) لیگ بھی نہیں
حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کے ساتھ جو ہو رہا ریاست کر رہی ہے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے ریاست کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا یہ ظلم کی بات ہے، پٹھان بھی اتنے ہی پاکستانی جتنے سندھی، پنجابی، بلوچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لڑائی ریاست کے ساتھ ہے، حکومت اس حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے، حکومت نے 245 کے تحت احتجاج کے دوران فوج کو بلایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جتنی بھی شکلیں بیٹھی ہوئی ہیں ایکسپائر، لنڈے کی کھیپ ہے، پاکستان اس وقت سب سے سستے دور سے گزر رہا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران 3 رینجرز اہلکار شہید ہوئے، حکومت ان کا بھی دفاع نہیں کرپا رہی ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی قابل قبول نہیں تو (ن) لیگ بھی نہیں، اگر مجھ سے مشورہ مانگا گیا تو دو طلاقیں دینے کا کہوں گا، ایک مسلم لیگ (ن) اور بانی پی ٹی آئی کو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسی اور سے نہیں خود سے خطرہ ہے، حکومت کا بوجھ ہی انہیں لے ڈوبے گا، معاشی بہتری کا کریڈٹ حکومت نہیں ایس آئی ایف سی کوجاتا ہے۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دن سے آج بھی اپنے تجزیے پر قائم ہوں، اسٹیبلشمنٹ نے پہلے نہ آج بانی سے رابطہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کو برباد کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں۔ نئے چہروں کو لانے کی ضرورت ہے، نئے چہروں میں بلاول بھٹو آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1176591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش