0
Thursday 28 Nov 2024 23:05

شام، حلب کے دفاع میں 250 سے زائد حملہ آور دہشتگرد ہلاک

شام، حلب کے دفاع میں 250 سے زائد حملہ آور دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حلب پر ہونے والے حالیہ حملے کی خلاف شامی فوج و مزاحمتی فورسز کی دفاعی کارروائیوں میں 250 سے زائد عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

 شامی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اہم شامی شہر حلب پر حالیہ حملے کے دوران مارے جانے والے مسلح دہشتگردوں کے درمیان درجنوں غیرملکی دہشتگرد بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق   "انصار التوحید" نامی دہشتگرد ٹولے کے مرکزی رہنماؤں میں سے ایک ابوالولید بھی حلب پر حملے کے دوران شامی فوج و مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشتگردوں میں شامل ہے۔ 

واضح رہے کہ شامی فوج اس وقت حلب کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق حلب پر عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی حالیہ چڑھائی کے بعد سے شامی فوج کے دسیوں کمانڈو دستوں اور وسیع سازوسامان کو حلب میں تعینات کیا جا چکا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی نے حلب پر حملہ آور دہشتگردوں کے ساتھ لڑائی کو ''شدید'' قرار دیتے ہوئے مزید بتایا کہ شامی فوج نے ادلب کے جنوب میں واقع قصبوں البارہ، دیر سنبل اور معربلبیت میں موجود دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش