0
Thursday 5 Dec 2024 00:21

سیاست کا گند مینڈیٹ چوری کرنے والے ہیں، شیخ وقاص اکرم

سیاست کا گند مینڈیٹ چوری کرنے والے ہیں، شیخ وقاص اکرم
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سیاست کا گند وہ ہیں جنہوں نے مینڈیٹ چوری کیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پنجابی، بلوچی، سندھی ہم سب بھائی ہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس والے انسان بنیں، ریڑھی والوں کو اٹھایا جا رہا ہے، نئے جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، سیاست کا گند وہ ہیں جنہوں نے مینڈیٹ چوری کیا، جو فارم 47 سے اقتدار میں آئے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی اور مریم وٹو دونوں خواتین غیر متعلقہ ہیں، کسی کے ذاتی ترجمان کا کیا جواب دوں۔ فیصل واوڈا ہمارے سیاسی مخالف ہیں، فیصل واوڈا کا ایجنڈا پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو انڈرمائن کرنا ہے۔ انہوں نے تو حکومت کی بینڈ بجادی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر ہمارے کارکنان کی دوبارہ گرفتاریاں شروع ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1176594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش