0
Wednesday 4 Dec 2024 23:40

اسٹیبلشمنٹ ملک چلانے میں حکومت کو فل سپورٹ دے رہی ہے، طارق فضل چودھری

اسٹیبلشمنٹ ملک چلانے میں حکومت کو فل سپورٹ دے رہی ہے، طارق فضل چودھری
اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو چلانا ہے، حکومت کو فل سپورٹ دے رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں، حکومت کو کسی اور سے خطرہ نہیں، حکومت کو اگر خطرہ ہے تو اپنے آپ سے ہے، حکومت کے پاس سوائے ڈیلیور کرنے کے کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریے اچھے آ رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔اسٹیبلشمنٹ کسی کی رشتہ دار نہیں ہوتی، اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو چلانا ہے جو حکومت کو فل سپورٹ دے رہی ہے۔ پاکستان کو سکیورٹی، معاشی، آئی ایم ایف سمیت سیریس چیلنجز کا سامنا ہے۔ طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی شہباز شریف کو بھی بھر پور سپورٹ ہے، شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1176592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش