0
Wednesday 4 Dec 2024 20:57

کرم میں امن برقرار رکھنے کیلئے 400 اہلکاروں کو بھرتی کرکے تعینات کرنیکا فیصلہ

کرم میں امن برقرار رکھنے کیلئے 400 اہلکاروں کو بھرتی کرکے تعینات کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 400 ایکس سروس مین بھرتی کرکے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کرم کی مین شاہراہ کو محفوظ بنایا جائے، ٹل پارا چنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے 400 ایکس سروس مین اہلکار بھرتی کیے جائیں، ان میں 350 سپاہی اور پچاس ہیڈ کانسٹیبل کی پوسٹیں مرتب کی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایکس سروس مین کی بھرتی کا مقصد ٹل پارا چنار کی مین سپلائی لائن کو محفوظ بنانا ہے، ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلے مالی سال کے لیے کی جائے، ایڈیشل چیف سیکرٹری منظوری کے لیے وزیر اعلی کو سمری ارسال کریں، بھرتی کو عمل مکمل ہوتے ہی مین شاہراہ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1176562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش