اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد پر بانی کو بتایا وہ بہت زیادہ صدمے میں تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کو لیڈ کیا، باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر ہونا چاہئے تھا۔ بانی پی ٹی آئی سے اخبار اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا میری صحت بالکل ٹھیک ہے۔