0
Wednesday 27 Nov 2024 16:36

بھارت بھر میں بیلٹ پیپر سے انتخابات کیلئے مہم چلائیں گے، کانگریس

بھارت بھر میں بیلٹ پیپر سے انتخابات کیلئے مہم چلائیں گے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس، جو "ای وی ایم" کے خلاف مسلسل اپنی آواز بلند کرتی رہی ہے، نے اب بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کے حق میں مضبوط مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اعلان پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے تحفظ آئین مہم کے دوران کیا۔ اپنی تقریر میں ملکارجن کھڑگے نے زور دے کر کہا کہ انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے ہی ہونے چاہئیے اور اس مقصد کے لئے کانگریس "بھارت جوڑو ریلی" کی طرز پر ملک گیر مہم کا آغاز کرے گی۔ اپنے خطاب میں کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ "میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ پوری طاقت لگا کر او بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور کمزور طبقات کے لوگ جو ووٹ دے رہے ہیں، وہ فضول جارہا ہے۔ انہوں نے کہا "ہمارا کہنا ہے کہ سب چھوڑ کر اب بیلٹ پیپر سے انتخاب کرانا چاہیئے"۔

انہوں نے کہا کہ "ای وی ایم" نریندر مودی امت شاہ اپنے گھر میں رکھیں یا گجرات کے گودام میں رکھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ بیلٹ پیپر سے انتخاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوجائے تو ان لوگوں (بی جے پی والوں) کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ میرا کہنا ہے ہماری پارٹی کو ایک مہم شروع کرنی چاہیئے اور سبھی پارٹیوں کو بھی اس میں ساتھ لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم راہل گاندھی جی کی قیادت میں "بھارت جوڑو یاترا" کی طرح پورے ملک میں مہم چلائیں گے۔ اس دوران کانگریس کمیٹی کے صدر نے ذات پر مبنی مردم شماری کا ایشو بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ذات پر مبنی مردم شماری سے ڈرتے ہیں، لیکن انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ سماج کا ہر طبقہ اپنی حصہ داری چاہتا ہے اور اس کا مطالبہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش