0
Wednesday 27 Nov 2024 17:33

کوئٹہ، ہسپتالوں کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کیخلاف ڈاکٹروں کے احتجاج کا آغاز

کوئٹہ، ہسپتالوں کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کیخلاف ڈاکٹروں کے احتجاج کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف ڈاکٹروں نے احتجاج شروع کر دی ہے۔ گزشتہ تین روز سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے علامتی ہڑتال جاری ہے، جبکہ 2 دسمبر سے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کمیٹیوں کے سربراہ ضلعی حکام کی بجائے محکمہ صحت سے مقرر کرنے اور محکمہ صحت میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر علامتی ہڑتال جاری ہے، جس میں او پی ڈیز میں ڈاکٹرز کی ہڑتال صبح 8 سے 11 بجے تک جاری رہے گی۔ جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 2 دسمبر سے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش