0
Wednesday 27 Nov 2024 18:32

عمران خان کے گھر سے سعودی عرب کیخلاف باتیں کی جاتیں ہیں، گورنر سندھ

عمران خان کے گھر سے سعودی عرب کیخلاف باتیں کی جاتیں ہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے ’’مس کال‘‘ پر ڈی چوک پہنچ گئے اور پھر پی ٹی آئی لیڈرز اپنے ہی کارکنان کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ قطری سفیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے مضبوط جادوگر محسن نقوی نے مظاہرین کو واپس بھیج دیا، جو مظاہرین جیل میں ہیں تو ان کی ضمانت کروانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چند یوٹیوبر عمران خان کی بات کرکے اپنی ریٹنگ بڑھا رہے ہیں، میں ورغلائے ہوئے نوجوانوں کی بات کر رہا ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان میٹنگ کے لیے بلاتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے نکالو لیکن عمران خان کے گھر سے سعودی عرب کے خلاف باتیں کی جاتیں ہیں، عمران خان معاشی حل بتائیں لیکن انکے پاس کوئی سیاسی و معاشی ٹیم نہیں ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، کوئی لاڈلا نہیں ہونا چاہیئے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں رویہ رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی بنائی ہے جو ون ونڈو آپریشن ہے، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری محفوظ ہے۔ آرمی چیف ملک میں معاشی ترقی چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1175187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش