اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خیبر پختونخوا پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے ساتھ بشریٰ بی بی بھی موجود ہیں، دونوں محفوظ ہیں۔ اس سے قبل بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ انکی بہن بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہین اور اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔ روہانسی آواز میں مریم ریاض وٹو نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی وہ ڈٹی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع اور دیگر ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا حدود میں داخل ہوگئی تاہم سرکاری طور پر ابھی ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی پیر سوہاوہ کی جانب مڑی، امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی پیر سوہاوہ سے ہری پور میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گارڈز کی گاڑی پولیس روکنے میں کامیاب ہوگئی۔