0
Wednesday 27 Nov 2024 00:27

غاصب صیہونی رژیم کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جس کا اس نے سوچا بھی نہیں، ایران

غاصب صیہونی رژیم کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جس کا اس نے سوچا بھی نہیں، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اعلی سطحی فوجی کمانڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان دنوں غزہ اور جنوبی لبنان کے دو محاذوں پر غاصب صیہونی رژیم کی بے بسی اور شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "غاصب صیہونی فوج نے اگرچہ لبنان اور غزہ میں عام شہریوں کے خلاف انسان سوز جرائم انجام دینے میں تمام حدیں پار کر دی ہیں لیکن وہ اپنا اعلان کردہ کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر پائی ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "غاصب صیہونی رژیم جرائم پیشہ امریکی حکمرانوں کی بھرپور اور ہمہ جہت فوجی اور سیاسی حمایت کے سائے تلے، جنگ پھیلانے اور خطے کی سلامتی تباہ کرنے کی غرض سے تمام تر بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مظلوم فلسطینی قوم اور لبنانی شہریوں کی نسل کشی اور قتل عام میں مصروف ہے اور انہیں اپنے گھروں سے جلاوطنی پر مجبور کر رکھا ہے جبکہ نام نہاد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مجرمانہ حد تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔" میجر جنرل محمد باقری نے مزید کہا: "لبنان کے خلاف جنگ سے ان کا اہم ترین مقصد مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں یہودی آبادکاروں کو تحفظ اور سیکورٹی فراہم کرنا تھا لیکن نہ صرف ان کی یہ آرزو پوری نہیں ہو سکی بلکہ حیفا اور تل ابیب جیسے بڑے شہر بھی عدم تحفظ اور ناامنی کا شکار ہو گئے ہیں۔"
 
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے گذشتہ ماہ ایران پر اسرائیلی جارحیت اور اس کے نتیجے میں چار فوجیوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "صیہونی حکمرانوں نے اس اقدام کے ذریعے ایران کی ریڈ لائن سے عبور کیا ہے اور انہیں جان لینا چاہیے کہ ایران کی مسلح افواج اخلاق اور اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہتے ہوئے اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق اپنی قومی سلامتی اور ملکی سالمیت کے تحفظ کی خاطر جارح قوتوں ایسا جواب دیں گی جس سے وہ پچھتانے پر مجبور ہو جائیں گی۔" میجر جنرل محمد باقری نے مزید کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران ہر گز اپنی سرزمین پر جارحیت برداشت نہیں کرے گا اور اس کا جواب دینے سے چشم پوشی اختیار نہیں کرے گا اور ضرور مناسب ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔" انہوں نے اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق ۱ اور وعدہ صادق ۲ آپریشنز کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "جس طرح یہ دو آپریشنز فنی اعتبار سے اور بروئے کار لائے گئے ہتھیاروں کے لحاظ سے یکساں نہیں تھے اسی طرح آئندہ آپریشن بھی اپنی نوعیت اور حتی ہتھیاروں کے لحاظ سے مختلف ہو گا اور ایسا جواب دیا جائے گا جس کا اسرائیلی حکام تصور بھی نہیں کر سکتے۔" انہوں نے کہا: "جیسا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای واضح کر چکے ہیں ہمارے فوجی اور سیاسی سربراہان یہ ردعمل ظاہر کرنے میں نہ ہی جلدبازی کریں گے اور نہ ہی کوتاہی کریں گے اور نہ تبدیل ہونے والا اصول یہ ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کو ایران کی مقدس سرزمین پر جارحیت کا بھاری تاوان ادا کرنا پڑے گا۔"
خبر کا کوڈ : 1175041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش