0
Wednesday 27 Nov 2024 02:57

پی ٹی آئی کا احتجاج، رینجرز نے ڈی چوک سے مظاہرین کو واپس دھکیل دیا

پی ٹی آئی کا احتجاج، رینجرز نے ڈی چوک سے مظاہرین کو واپس دھکیل دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کا احتجاج، رینجرز نے ڈی چوک سے مظاہرین کو واپس دھکیل دیا۔ رینجرز نے ایک بار پھر ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا، مظاہرین ٹولیوں کی صورت میں اسلام آباد کی شاہراہوں پر موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کی ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے شر پسندوں سے آج رات ہی اسلام آباد خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش