اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔
ایکس/@RichardGrenell
رچرڈ گرینل کے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے ایکس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایکس/@sayedzbukhari
خیال رہے کہ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے اور وہ امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس بھی رہ چکے ہیں۔