0
Wednesday 27 Nov 2024 00:43

تحریک انصاف کے مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن، علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی وہاں موجود نہیں

تحریک انصاف کے مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن، علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی وہاں موجود نہیں
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مظاہرین کیخلاف بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاؤن کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع پر موجود نہیں۔  بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس شامل تھی، گرینڈ آپریشن میں 1500کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا، شیلنگ کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی۔ تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کیسے فرار ہوئے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 1175044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش