اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف حلقہ دو سکردو کی جانب سے مالک اشتر چوک گمبہ سکردو پر تیسرے روز بھی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں میں سید علی رضوی، سنیئر ایڈووکیٹ صفدر علی، سید مہدی شاہ زیدی، سابقہ صدر پی ٹی آئی، انصاف سٹوڈنٹس بلستان ریجن کے زمہ داران کے علاوہ سرکردگان، عوام اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بشانہ ہے۔ احتجاجی دھرنا کے مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاڑہ چنار کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مظلومین کو انصاف دے اور ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔