0
Tuesday 26 Nov 2024 22:17

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ
اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی کے امکانات، درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ اور معیشت میں طلب بڑھنے سے انٹربینک اور اوپن دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ملک کے غیر یقینی سیاسی حالات اور پرتشدد مظاہروں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے بھی بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی۔ بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری معاہدوں کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 277 روپے 65 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ سپلائی میں بہتری آتے ہی طلب و رسد کا توازن بگڑنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 9 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1175032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش