0
Sunday 24 Nov 2024 20:43

عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا، امیر مقام

عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر امقام نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا۔ صوبائی دارالحکومت میں امیر مقام کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ احتجاج سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے، عوام اور تاجر دونوں پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں خون کی ہولی کھیلی جاری رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی کوئی ترجیحات نہیں۔ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔ عوام نے تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، احتجاج کی کال سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، یہ کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیا جارہا ہے، بشریٰ بی بی نے دوست ملک کےخلاف بیان دیا، پاکستان کےمعاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1174540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش