0
Saturday 23 Nov 2024 19:25

نریندر مودی و اڈانی گٹھ جوڑ بدعنوانی کا خطرناک کھیل ہے، راہل گاندھی

نریندر مودی و اڈانی گٹھ جوڑ بدعنوانی کا خطرناک کھیل ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اڈانی رشوت ستانی معاملہ پر ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو "بے حد خطرناک کھیل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اڈانی نریندر مودی کو فنڈ فراہم کرتے ہیں اور بدلے میں نریندر مودی اڈانی کو ملک کی ملکیت دے دیتے ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید الزام لگایا کہ دونوں ایک دوسرے کی حفاظت کرتے ہیں لیکن اس کا بوجھ عام ہندوستانی عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔ راہل گاندھی نے مودی و اڈانی پر تازہ حملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ بدعنوانی کا بے حد خطرناک کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈانی مودی کو فنڈ دیتے ہیں اور بدلے میں مودی انہیں ملک کی قومی ملکیت سونپتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ دونوں سب سے پہلے ایک دوسرے کی حفاظت کرتے ہیں لیکن اس میں قیمت کسے ادا کرنی پڑ رہی ہے، آپ کو، عام ہندوستانی کو۔

اس پوسٹ میں راہل گاندھی آگے لکھتے ہیں کہ جب اڈانی رشوت دے کر مہنگی بجلی فروخت کرنے کا معاہدہ کرتے ہیں تب بڑھی ہوئی بجلی کی قیمت کسے ادا کرنی پڑتی ہے، آپ کو یا عوام کو۔ انہوں نے کہا کہ جب گھوٹالے سامنے آنے پر اڈانی کے فرضی طریقے سے بڑھائے ہوئے شیئر گرتے ہیں تب نقصان کس کا ہوتا ہے، آپ کا یا ریٹیل انویسٹرس کا۔ انہوں نے کہا کہ جب بندرگاہ، ایئرپورٹ، سیمنٹ ڈیفنس سب اڈانی کے حوالے کئے جاتے ہیں، تب انہیں ملنے والا منافع کس کی جیب سے جاتا ہے، آپ کی جیب سے۔ پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ اسی لئے میں بار بار بول رہا ہوں، اس کھیل کو سمجھیے، اس میں شکست ہمیشہ عوام کی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1174356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش