0
Friday 22 Nov 2024 15:02

خانہ کعبہ میں جاکر یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ بشریٰ بی بی کی بات جھوٹ پر مبنی ہے، جنرل (ر) باجوہ

خانہ کعبہ میں جاکر یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ بشریٰ بی بی کی بات جھوٹ پر مبنی ہے، جنرل (ر) باجوہ
اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کی تردید کر دی ہے۔ جنرل (ر) باجوہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ میں خانہ کعبہ جا کر یہ بات کرنے کو تیار ہوں کہ جو بشریٰ بی بی کی جانب سے بات کی گئی، وہ بالکل جھوٹ ہے، دورے کے بعد ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو ننگے پاؤں مدینہ جانے والی بات کی گئی، اس کے بعد ان کو تحائف ملے، ہار اور گھڑیاں ملیں، بلکہ  بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی بھی مدینہ میں ہوئی تھی، جو اس ننگے پاؤں چلنے کے بعد ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بشریٰ بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کہا گیا ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو، جو شریعت کی بات کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش