اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سیاست کی خاطر غلیظ بیان دینا انتہائی مکروہ عمل ہے، دوست ملک سے تعلقات خراب کرنا نہایت افسوس ناک ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک کی طرف سے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی گئی، اسی ملک سے تحائف وصول کئے اور بلیک میں فروخت کئے۔ انہوں نے پہلے امریکی سازش کا کہا، کہتے رہے ہم کوئی غلام ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام کو بھی استعمال کیا۔ یہ ہر چیز سیاسی تناظر میں دیکھتے ہیں، جھوٹ، بہتان اور تہمت ان کی سیاست ہے۔