0
Friday 22 Nov 2024 04:07

سیاسی نمائندوں کیساتھ بطور سکیورٹی تعینات پولیس اہلکار جلسہ، جلوس میں شرکت نہ کریں، سرکلر جاری

سیاسی نمائندوں کیساتھ بطور سکیورٹی تعینات پولیس اہلکار جلسہ، جلوس میں شرکت نہ کریں، سرکلر جاری
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیلئے انتباہی سرکلر جاری کر دیا گیا۔ سرکلر کے مطابق سیاسی نمائندوں کے ساتھ بطور سکیورٹی تعینات پولیس اہلکاروں کو جلسہ، جلوس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے سرکلر میں کہا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج میں پولیس اہلکاروں کی ممکنہ شرکت کے باعث سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش