اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ اراضی کے شمالی شہر نہاریا پر میزائل حملہ کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق اسرائیل کے داخلی محاذ نے نہاریا شہر میں سائرن بجنے کی اطلاع دی۔ صیہونی میڈیا نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں نہاریا اور اس کے ارد گرد کے علاقے الجلیل غربی میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ان میڈیا رپورٹس کے مطابق، لبنان سے نہاریا کی طرف 25 میزائل فائر کیے گئے تھے۔ صیہونی چینل 12 نے خبر دی کہ اس میزائل حملے کے نتیجے میں ایک صیہونی آبادکار ہلاک ہوگیا ہے۔