0
Thursday 21 Nov 2024 17:34

پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں، پانی سب کا مشترکہ حق ہے، شرجیل میمن

پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں، پانی سب کا مشترکہ حق ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں، پانی سب کا مشترکہ حق ہے، بغیر اتفاقِ رائے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے، عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں خوش حالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے، چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں اور مدد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش