0
Sunday 17 Nov 2024 12:30

بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے دفعہ 370 کا استعمال کر رہی ہے، فاروق عبداللہ

بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے دفعہ 370 کا استعمال کر رہی ہے، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس کو کمزور کرنے اور مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں آئندہ انتخابات جیتنے کے لیے دفعہ 370 کا استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے حالیہ بیان کو مسترد کر دیا جس میں دفعہ370 کی بحالی کے لئے حالیہ قرارداد کو مسترد کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسے بی جے پی کا انتخابی ہتھکنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد انتخابات جیتنے کے لیے کانگریس کو نشانہ بنانا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اسے بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا منشور واضح ہے اور وہ اس پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پر مودی حکومت کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 1173069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش