0
Sunday 17 Nov 2024 08:11

عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرے، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم

عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرے، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت عالمی سطح پر کشمیریوں اور سکھوں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت ڈیجیٹل دہشت گردی کے دوران افواج پاکستان کے خلاف بھی مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو فرانس میں ہونے والے سکھوں کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے کشمیر دشمن ہندوتوا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے پر عمل درآمد سے روکے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حریت قیادت، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے لاکھوں شہداء، پاکستان اور آزاد کشمیر ہجرت کرنے والے اور غیر قانونی طور پر نظربند ہزاروں کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ زاہد اقبال ہاشمی نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم، گرفتاریوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور املاک کی ضبطی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش