اسلام ٹائمز۔ لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی فوج کے اجتماعات کو 6 بار نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ اس نے مارون الراس نامى لبنانی قصبے کے اردگرد غاصب اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کو بھی 3 بار نشانہ بنایا ہے۔
عرب چینل الجزیرہ کے مطابق لبنانی مزاحمتی تحریک نے لبنان کے جنوب میں بنت جبیل اور العدیسہ کی بستیوں میں غاصب صہیونی فوجیوں کے اجتماعات کے مقامات سمیت مقبوضہ فلسطین کے شمال میں سعسع نامى غیرقانونی صہیونی بستی کو بھی اپنے تباہ کن میزائلوں کا نشانہ بنایا۔