اسلام ٹائمز۔غاصب اسرائیل رژیم کے معروف اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں ایک بفر زون قائم کرنے کی ''سخت کوشش'' کر رہی ہے۔ صیہونی اخبار نے مزید لکھا کہ "امید'' ہے کہ امریکہ کے خصوصی نمائندے آموس ہوکسٹائن (Amos Hocksteine) کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ پیش کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اگر لبنان میں جنگ بندی مذاکرات ناکام ہو گئے تو صیہونی رژیم کی زمینی جارحیت ''مزید تیز'' ہو جائے گی!