0
Thursday 14 Nov 2024 00:22

اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، میاں نواز شریف

اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، میاں نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا۔ لندن میں مریم نواز کے ہمراہ مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات بہتر ہورہے ہیں، ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ذاتی مفاد کے لیے میری حکومت گرائی، اور مجھے ساری زندگی کے لیے سیاست سے نااہل کیا گیا، جس کا نقصان ملک کو ہوا۔ مسلم لیگ نون جب بھی اقتدار میں آئی ملک نے ترقی کی، ہمارے خلاف سازش نہ کی جاتی تو پاکستان آج جی 20 میں بھی شامل ہوچکا ہوتا۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب ایک بار پھر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور شہباز شریف ملک کی حالت بدلنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں۔ شرح سود کم ہونے کے ساتھ ترقی کی رفتار بھی پہلے سے بہتر ہے، اس کے علاوہ مہنگائی کی کمر ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہورہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکنان متحد و منظم ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہیلتھ کی سہولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ پنجاب میں تمام بھرتیاں میرٹ پرکی جارہی ہے۔ خیال رہے صدر مسلم لیگ نون نواز شریف کے ساتھ ورکرز کنونشن میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور مقامی راہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1172457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش