اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں 8 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا علاقےمیں موجود دیگر ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔