0
Thursday 14 Nov 2024 01:38

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے والے واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہاں کیمرا بھی لگا ہوا تھا، میں دھمکی دینے والے کو نہیں پہچانتا ہوں۔ آج چند روز قبل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں لندن میں خواجہ آصف کو گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں۔ برطانوی دارالحکومت میں ایک نامعلوم شخص نے وزیر دفاع کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی بھی دی۔ خواجہ آصف کے قریبی ذرائع کے مطابق لندن میں پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی اور ویڈیو کو حقیقی قرار دیا۔
اس کے بعد حکومت پاکستان نے وزیر دفاع کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لیا اور پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائے۔ اس معاملے سابق وزیراعظم اور نون لیگ کے قائد نواز شریف نے بھی ردعمل دیا اور کہا کہ میں خواجہ آصف کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں، یہ مرد مجاہد ہیں، جہاں کھڑے ہوجاتے ہیں، پھر بیٹھتے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے خواجہ صاحب کے ساتھ یہ حرکت کی، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1172468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش