0
Thursday 14 Nov 2024 02:06
پی ٹی آئی کے زیادہ تر لوگ کمپرومائزڈ ہیں

اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، طلال چوہدری

پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، طلال چوہدری
اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس کال کا حشر بھی وہی ہوگا، جو گزشتہ احتجاجوں کا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کے اندر احتجاج کرتے، ان کو پہلے اجات ملتی رہی ہے، جن کا ماضی حملوں سے بھرا پڑا ہو تو محتاط ہوکر اجازت دینا پڑتی ہے۔

نون لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب، سندھ بلوچستان سے کوئی مزاحمت نہیں ملی، یہ ہر بار کہتے ہیں ریڈ لائن ہے، ہر بار کہتے ہیں یہ فائنل کال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سر پر ہے، کسی نے اتنا ریاست کو بلیک میل نہیں کیا جتنا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اب وہ والی اسٹیبلشمنٹ نہیں جو ڈبل گیم کھیلتی تھی۔ کوئی سمجھتا ہے کہ ریاست بلیک میل ہوگی اور مجرم کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تو ایسا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سے بات ہوگی لیکن بلیک میلنگ اور این آر او نہیں ہوگا، تحریک انصاف کی صرف ایک بات ہے این آر او ملے 190ملین پاؤنڈ کیس سے جان چھڑائیں۔ نون لیگی سینیٹر نے کہا کہ بڑی مشکل سے سیاسی استحکام حاصل کیا گیا ہے، اسے برقرار رکھنے کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ تحریک انصاف اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیڈرشپ بھی متحد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر لوگ کمپرومائزڈ ہیں، ان کے 70 فیصد ارکان اسمبلی پی ٹی آئی سے متنفر لیکن مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1172470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش