اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا نائب صدر جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین کی تقرری کا یہ فیصلہ ملی یکجہتی کونسل کے نو منتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور ملی یکجہتی کونسل کی مجلس قائدین نے دستور کی روشنی میں اتفاق رائے سے کیا۔