اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے سکیورٹی فورسز متحرک کردار ادا کررہی ہیں۔ کیچ میں کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز اور حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کیچ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ملک دشمن عناصر کو ناکامی ہوئی۔ امن و امان پر تنقید کرنے والوں کو سکیورٹی فورسز کی ایسی کامیاب کارروائیوں کو بھی سراہنا چاہیے۔