QR CodeQR Code

انقرہ، ترکی میں ایرانی سفارتی مشنوں کے سربراہان کا ڈپٹی قونصلر کیساتھ مشترکہ اجلاس

13 Nov 2024 10:44

ترکی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفاتر کے سربراہان نے ایک مشترکہ اجلاس کی صورت میں انقرہ کے ایرانی سفارتخانے میں وزارت خارجہ کے نائب قونصلر کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے نائب قونصلر و خصوصی نمائندہ برائے پارلیمانی و ایرانی امور وحید جلال زادہ نے اپنے دورہ انقرہ کے دوران مشترکہ قونصلر کمیشن کے 20ویں اجلاس کی صدارت کی۔

 اس موقع پر ترکی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفاتر کے سربراہان کی انقرہ کے ایرانی سفارتخانے میں وحید جلالی کے ساتھ ایک مشترکہ ملاقات ہوئی جس میں ترکی میں ایرانی سفیر محمد حسن حبیب اللہ زادہ نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں شریک استنبول، ارزورم اور طرابوزان نامى ترک شہروں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرلز نے اپنے اپنے سفارتی مشن کے علاقوں کے مختلف مسائل و اہم امور پر روشنی ڈالی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1172322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172322/انقرہ-ترکی-میں-ایرانی-سفارتی-مشنوں-کے-سربراہان-کا-ڈپٹی-قونصلر-کیساتھ-مشترکہ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com