اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ گبری میں بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی۔ ڈی ایس پی ہنر خان کے مطابق بارودی مواد گھر کے سامنے راستے میں نصب تھا، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔