اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے جہاں دو روز میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ سری نگر سے کے ایم ایس کے مطابق سوپور میں دو روز میں محاصرے اور تلاشی کے کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں نے 3 کشمیری شہید کیے۔ کے ایم ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج نے محاصرے کی آڑ میں کارروائی کی۔ کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج پر حملے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت تین فوجی زخمی ہوئے۔