اسلام ٹائمز۔ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کو اندھی سیاسی و اسلحہ جاتی حمایت پہنچانے والے ملک امریکہ کے صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے اپنے ہی تباہ کن بموں و مہلک ہتھیاروں کے ذریعے جاری مظلوم فلسطینی عوام کی وسیع نسل کشی پر مگرمچھ کے آنسو ٹپکاتے ہوئے بظاہر اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے!
عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حماس و اسرائیل کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کے طریقے اور منصوبے اب بھی موجود ہیں، اور قطر و مصر اس سلسلے میں سخت محنت کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وائٹ ہاؤس نے مزید دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بھی امریکی مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بعض اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ مصر و قطر، جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے رہیں!!