0
Wednesday 13 Nov 2024 10:51

شمالی کوریا نے روس کیساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی

شمالی کوریا نے روس کیساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔ توثیق کا اعلان یوکرین کے اس بیان کے چند دن بعد آیا ہے کہ روس کے سرحدی علاقے کرسک میں اس کی افواج کی شمالی کوریائی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی کہ ملک نے روس کیساتھ ایک باہمی دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت فریقین سے مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم کے طور پر اس معاہدے کی توثیق کی گئی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ معاہدہ اس دن سے نافذ العمل ہو گا جب سے دونوں فریقوں نے توثیق کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔گزشتہ ہفتے روسی قانون سازوں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کیلیے متفقہ طور پر ووٹ کیا تھا، جس کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس پر دستخط کیے تھے اور اس کے بعد اب شمالی کوریا نے اس کی توثیق کا اعلان کر دیا ہے۔ معاہدے میں یہ شرط بھی رکھی گئی تھی کہ دونوں ممالک میں سے کوئی ایک دوسرے پر حملے کی صورت میں بلاتاخیر فوجی مدد فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1172323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش