0
Wednesday 13 Nov 2024 11:22

حکومت پاکستان پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی بجائے آزاد کشمیر ریاست کو دے، طاہر کھوکھر

حکومت پاکستان پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی بجائے آزاد کشمیر ریاست کو دے، طاہر کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے  گزارش کرتے ہیں وہ پی آ ئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ نہ بیچے بلکہ آزاد کشمیر ریاست کو دے،  آزادی کے بعد سے اب تک ریاست آزاد کشمیر ائیر لائن سے محروم ہے اور یہ قوم کی امانت ہے، قومی اثاثہ جات اگر بیچنے ہی ہیں تو حکمران کس مرض کی دوا ہیں، اگر حکمرانوں کو عوام 5سال کے لیے منتخب کرتے ہیں تو ان کو امید ہوتی ہے کہ ان کے منتخب کردہ نمائندے ان کے مسائل کو حل کریں گے ان کے لئیے تعمیر و ترقی کے منصوبے لائیں گے، ملک و قوم کو ترقی پر گامزن کریں گے قومی اثاثہ جات کو محفوظ بنائیں گے ان کو کامیاب بنائیں گے مگر افسوس کا مقام ہے ہمارے ملک میں سب کچھ الٹ ہو رہا ہے ملک کے قیمتی اثاثہ جات کو بیچ دیا جاتا ہے، حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے، پی آئی اے کو جو جہاز گفٹ کیے تھے ایک مہاجر بزنس مین جس نے ہندوستان سے ہجرت کی پاکستان آیا اس نے اپنی ذاتی ائیر لائن دی مگر آج کے ہمارے حکمران سب کباڑی بن گئے جو اپنے پتیسوں کے لیے ملک کے قیمتی اثاثہ جات سب کچھ اونے پونے داموں بیچنے پر تلے ہیں۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان بڑا بھائی ہونے کے ناطے پی آئی اے آزاد کشمیر کو دے اس کے اندر مظفر آباد ایئرپورٹ کو فعال کرے، میرپور میں ائیر پورٹ بنایا جائے، پی آئی اے آزاد کشمیر کے عوام کو گفٹ کر دے، بدقسمتی سے آزاد کشمیر میں ایک اکلوتا ائیرپورٹ کا بچہ ہے وہ بھی غیر فعال ہے، اس کو فعال بنایا جائے۔ ملک کے قیمتی اثاثہ جات کو محفوظ بنایا جائے ان کو مضبوط  کیا جائے، پاکستان کے عوام کی بدقسمتی ہے اس پر دو جماعتی نظام کا قبضہ ہے، ملک پر دو جماعتی سرمایہ دار، جاگیر دار، وڈیرے قابض ہیں جنہوں نے عوام کو بیوقوف بنایا ہوا ہے، باری باری اقتدار پر قابض اور براجمان ہیں، انہوں نے دیمک کی طرح ملک کو چاٹ لیا ہے جو بھی حکومت آتی ہے وہ عملی اقدامات کرے، عوامی مفادات کے لیے کام کرنے کی بجائے پچھلی حکومتوں پر الزام تراشیاں کرتی ہے اور عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور اگلے 5 سال دوسرے کو باری دیتے ہیں یہاں باریوں پر حکومت کا سلسلہ چل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1172329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش