0
Sunday 10 Nov 2024 23:35

دہشتگردوں کو بہت جلد انکے حقیقی انجام تک پہنچایا جائیگا، سید مراد علی شاہ

دہشتگردوں کو بہت جلد انکے حقیقی انجام تک پہنچایا جائیگا، سید مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردوں کو بہت جلد ان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کریں گے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ انشاء اللّٰہ جلد دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا اور قوم کو اس ناسور سے نجات ملے گی۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1171827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش