0
Sunday 10 Nov 2024 23:27

عوام اسموگ سے سانس نہیں لے سکتے، باپ بیٹی یورپ کی سیر پر ہیں، بیرسٹر سیف

عوام اسموگ سے سانس نہیں لے سکتے، باپ بیٹی یورپ کی سیر پر ہیں، بیرسٹر سیف
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اسموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی دونوں یورپ کی سیر پر نکلے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے نواز شریف اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام اسموگ کیوجہ سے سانس نہیں لے سکتے جبکہ باپ بیٹی جنیوا کے تازہ ہواؤں میں جھوم رہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ راجکماری مریم نواز نے پرائیوٹ جیٹ ہائیر کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کو صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری گئی ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور انکے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کیوجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، جبکہ باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے، فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 1171826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش