0
Sunday 10 Nov 2024 20:10

اسرائیلی بمباری کے باعث شمالی غزہ میں کوئی ہسپتال بھی خدمات پہنچانے کے قابل نہیں رہا، غزہ حکومت کا اعلان

اسرائیلی بمباری کے باعث شمالی غزہ میں کوئی ہسپتال بھی خدمات پہنچانے کے قابل نہیں رہا، غزہ حکومت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ غزہ حکومت کے ڈائریکٹر انفارمیشن آفس اسمعیل الثوابتہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری کے باعث شمالی غزہ کے تمام ہسپتال "تباہ" ہو گئے ہیں۔

اس بارے اسمعیل ثوابتہ نے عرب چینل الجزیرہ کو بتایا کہ غاصب اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر اپنے حملوں میں عام شہریوں اور امدادی ٹیموں کو "بطور خاص" نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ کے عوام کے خلاف جس جرم کا کھلے بندوں ارتکاب کیا جا رہا ہے وہ "نسلی تطہیر" ہے جبکہ عالمی برادری اس پر پوری طرح سے "خاموش" ہے!!

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ کے 411ویں روز غزہ شہر اور جبالیا البلد کے علاقے میں مزید 2 گھروں پر ہونے والے سفاک صیہونی فوج کے انسانیت سوز حملوں میں مزید 41 عام فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں جن میں آدھی تعداد کمسن بچوں کی تھی!
خبر کا کوڈ : 1171807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش