اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل و حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے لئے بائیڈن انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
اس بارے صیہونی ای مجلے وائے نیٹ (Ynet) کا لکھنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر نے بائیڈن انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اسے اسرائیل و لبنان کے درمیان جنگ بندی کے حصول کی کوششوں میں پیشرفت دیکھنے کی توقع ہے۔ عبرانی زبان کے صیہونی میڈیا نے متعدد امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ واشنگٹن کے خصوصی نمائندے آموس ہوچسٹین کو یقین ہے کہ دونوں فریق (تل ابیب و حزب اللہ) ایک ایسے معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں جس کے ذریعے 1 سال سے زائد تک، سرحد پار تنازعہ اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔