اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی، بدھ کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر تہران پہنچیں گے جہاں متعدد اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق رافائل گروسی کی سرکاری ملاقاتوں کا آغاز جمعرات کے روز سے ہو گا۔
واضح رہے کہ موجودہ 14ویں ایرانی حکومت کے دور میں رافائل گروسی کی جانب سے تہران کا یہ پہلا دورہ ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے اپنے دورہ تہران کا اعلان از قبل ہی کر دیا تھا جب گذشتہ بدھ کے روز روم میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں ایرانی جوہری پروگرام پر گفتگو اور مذاکرات کے لئے تہران جائیں گے!