Friday 8 Nov 2024 22:11
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نوجوانوں کو بااختیار اور با روزگار بنانے کے لئے احساس نوجوان سکیم کے تحت قرضوں کے آن لائن پورٹل کا اجراء کردیا۔سکیم کے تحت نوجوان آسان شرائط پر قرضوں کے لئے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔ "نوجوان پروگرام" 3 سالہ منصوبہ ہے جس پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی، بینک آف خیبر کے اشتراک سے ایک ارب روپے کی لاگت سے بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔منصوبے کے مطابق 18 سے 35 سال تک کی عمر کے 3 سے 5 نوجوانوں پر مشتمل کلسٹرز کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، قرضے کی واپسی کے لیے 8 سالوں پر مشتمل آسان شیڈول رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نوجوانوں کے لئے چیف منسٹر یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا بھی اجراء کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ جو لوگ اپنا گھر نہیں بنا سکتے ہم نے احساس کیا کہ انہیں گھر بنا کر دیں، مخدوش مالی صورتحال کے باوجود عوامی فلاح کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو درجہ چہارم کی نوکری نہیں بلکہ اپنے کاروبار دینا ہے، آئیڈیاز لوگ لائیں گے مواقع حکومت دے گی اور اس طرح آگے بڑھیں گے۔

خبر کا کوڈ : 1171500
منتخب
13 Nov 2024
13 Nov 2024
12 Nov 2024
12 Nov 2024
12 Nov 2024
12 Nov 2024
12 Nov 2024
11 Nov 2024
11 Nov 2024
عمران خان زندہ باد