0
Wednesday 6 Nov 2024 11:40

سید عباس عراقچی کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات

سید عباس عراقچی کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سرکاری دورے کے دوسرے دن ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور تازہ ترین پیشرفت پر دوطرفہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید عباس عراقچی نے راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے بعض اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ملٹری اتاشی جرنل محمد محسن شہابی بھی موجود تھے۔ عراقچی اور جنرل عاصم منیر نے پاک ایران دوطرفہ تعاون، خطے کی صورتحال بالخصوص دفاعی فوجی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر سیکیورٹی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ اسلام آباد میں اپنی دوسری ورکنگ میٹنگ میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اس کے بعد وہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 1171056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش