0
Wednesday 6 Nov 2024 10:15

بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کو فوجیوں نے آج ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔ اس قبل بھارتی فوجیوں نے  ایک نوجوان کو جس کی شناخت عاشق حسین وانی کے نام سے ہوئی ہے، ہندواڑہ کے علاقے چوگل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فوجیوں نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ وہ ایک مجاہد تنظیم سے وابستہ ہے۔کشمیریوں کو ہراساں کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے اس طرح کی گرفتاریاں ایک معمول بن چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1171033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش